قومی ٹیم جولائی میں دورۂ انگلینڈ کیلئے تیار ہے، پی سی بی
دورے کا آغاز 5 اگست سے ہونا ہے لیکن پاکستان ٹیم جولائی کے وسط میں انگلینڈ پہنچ جائیگی جہاں پہلے پلیئرز کا کووڈ ٹیسٹ ہوگا پھر انہیں قرنطینہ کیا جائیگا: وسیم خان
وسیم خان نے بتایا کہ 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل دورے کا آغاز 5 اگست سے ہونا ہے لیکن اس میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم جولائی کے وسط میں ہی انگلینڈ پہنچ جائے گی جہاں پہلے تو پلیئرز کا کووڈ ٹیسٹ ہوگا اور پھر انہیں قرنطینہ کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی 25 سے 28 پلیئرز کو انگلینڈ بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے، کسی کھلاڑی کو زبردستی دورے پر جانے کو نہیں کہا جائیگا اورپاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی اضافی ہیلتھ انشورنس کروائے گا۔
0 Comments